- أبو داود السجستاني
- مكتبة دار السلام
- أبو عمار عمر فاروق سعیدی
- 2006
- 877
- 7987
- 2733
- 1947
سُنن ابوداود جلد 1
سُنن ابوداود(اردو): “سنن ابوداود” اہل سنت وجماعت کے نزدیک چھ مشہور حدیث کی کتابوں میں سے تیسری اہم کتاب ہے جس میں امام ابوداود رحمہ اللہ نے فقہی ابواب کے اعتبار سے احکام سے متعلق (5274) حدیثیں جمع فرمائی ہیں، البتہ بخاری مسلم رحمہما اللہ کی طرح اس میں صحت کا التزام نہیں کیا ہے بلکہ اسمیں صحیح ،حسن کے ساتھ کچھ ضعیف حدیثیں بھی ذکر کردی ہیں۔
اس عظیم اور مستند ذخیرہ حدیث کو عمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ نے آسان اردو قالب میں ڈھالا ہے اور مختلف شروحات سے استفادہ کرکے ہر حدیث کے ساتھ مناسب فوائد بھی ذکر کردیا ہے۔ احادیث کی تخریج وتحقیق کا کام حافظ زبیرعلی زئی ۔رحمہ اللہ۔ نے انجام دیا ہے۔ اور حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی نظرثانی ، تنقیح اور مفید اضافوں نے اس کتاب کی افادیت کو دوچند کردیا ہے۔ ۔طالبان علومِ نبوت کیلئے یہ کتاب ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!
المصدر : islamhouse